وفاقی وزیرتجارت سے سعودی عرب کےنئے سفیر کی ملاقات، تجارتی واقتصادی تعاون بڑھانےپراتفاق

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
31 اکتوبر 2026

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے سعودی عرب کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر راجح البقمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے تجارتی و اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت پاکستان کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پاکستان کی صنعتی و پیداواری صلاحیتوں سے سعودی مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ملاقات میں صنعتی تعاون، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مصنوعات کے معیار میں بہتری پر گفتگو ہوئی۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو سعودی مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ رسائی دلانا ترجیح ہے اور برآمدات میں اضافے کے لیے نجی شعبے کی شراکت داری بڑھانا ضروری ہے۔

زرعی شعبے میں تعاون اور علاقائی روابط کے فروغ کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی، جس پر سعودی سفیر نے دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر جلد دستخط اور نفاذ پر بھی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ معاہدہ نئی منڈیوں تک رسائی اور تجارت میں اضافے کا اہم ذریعہ بنے گا۔

جام کمال خان نے کہا کہ تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور گزشتہ تین برسوں میں حکومتی، کاروباری اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے گئے ہیں۔

سعودی سفیر نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت میں تعاون بڑھانے کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے اور پیش رفت کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

کوئٹہ کی باکسر عابدہ بتول عالمی ٹائٹل جیت کرپاکستان کا نام روشن کرنےکےلئےپرعزم

کوئٹہ(بیورورپورٹ) 31 اکتوبر 2026 صوبہ بلوچستان کی بیٹی عابدہ بتول تھائی...

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، بری ہونے پر ایف آئی آر کا حوالہ کریکٹر سرٹیفکیٹ میں دینا غیر قانونی قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 31اکتوبر2026 اسلام آبادہائیکورٹ نے قراردیاہے کہ مقدمےسے بری...

بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 5 ارب روپے سے زائداخراجات

کوئٹہ(بیورورپورٹ) 31 اکتوبر 2026 صوبہ بلوچستان میں بی ایس ڈی آئی...

اظفر علی ناصر چیئرپرسن سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی( SMPRA) مقرر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 31اکتوبر2026 حکومت پاکستان نے اظفر علی ناصر چیئرپرسن...

تازہ ترین