کوئٹہ(بیورورپورٹ)
31 اکتوبر 2026
صوبہ بلوچستان کی بیٹی عابدہ بتول تھائی لینڈ میں عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں قومی پرچم سربلند کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ عالمی چیمپئن شپ میں قومی باکسر عابدہ بتول تھائی باکسر کے مدمقابل ہوں گی۔
عالمی چیمپئن شپ کے حوالے سے باکسر عابدہ بتول کا کہنا تھا کہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی پہلی خاتون باکسر ہوں جس نے عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا۔
عابدہ بتول نے کہا کہ عالمی ٹائٹل جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کرنا اور بلوچستان کا نام روشن کرنا میرا خواب ہے، باکسنگ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر دیگر لڑکیوں کے لیے مثال بننا چاہتی ہوں۔
رنگ میں اترنے کا عزم، محنت اور شوق باکسر عابدہ بتول کے بلند حوصلے اور ہمت کی روشن مثال ہے۔































