اسلام آباد (ویب ڈیسک)
2 نومبر 2026
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔
ایڈرین ہملٹن کمرشل ہوابازی کا 30 سالہ تجربہ رکھتے ہیں، اس سے قبل وہ اومان، قازقستان اور افریقہ میں تین ایئرلائنز کے سی ای او بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں ہوابازی کی صنعت میں اصلاحات لانے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔
پی آئی اے کنسورشیم اور بورڈ نے سبکدوش ہونے والے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔
بورڈ کے مطابق اے وی ایم عامر حیات کے دور میں پی آئی اے نے مشکل ترین حالات اور چیلنجز کا مقابلہ کیا، ان کے کریڈٹ پر فضائی حفاظت کے معیار میں نمایاں بہتری، یورپ و برطانیہ کی جانب سے پابندیوں کا خاتمہ اور ادارے کو نجکاری کے لیے تیار کرنا تھا۔
چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ ہم ایڈرین ہملٹن کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے وسیع تر تجربے کو استعمال کرتے ہوئے خدمات کے معیار میں بہتری لائیں گے اور ادارے کو صف اول کی ایئرلائنز میں شامل کریں گے۔































