مولانافضل الرحمن کے مبینہ مالی معاون محمد اکرم خان پانیزئی کوایف آئی اے کے طلبی نوٹس جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
4 نومبر 2026

مولانا فضل الرحمان کے مبینہ مالی معاون محمد اکرم خان پانیزئی کے خلاف ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر کے نوٹس جاری کر دیے۔

ایف آئی اے کے مطابق محمد اکرم خان پانیزئی کو 2 نومبر کو متعلقہ دستاویزات اور شواہد سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ایف آئی اے نے سابقہ نوٹس کے تسلسل میں دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کر کے 4 نومبر کو انکوائری میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

محمد اکرم خان پانیزئی کے حوالے سے نوٹس ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے تحت جاری کیے گئے۔

ایف آئی اے نے محمد اکرم خان پانیزئی کو انکوائری میں اپنا مؤقف پیش کرنے اور متعلقہ دستاویزی و ڈیجیٹل شواہد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسرے نوٹس میں ایف آئی اے نے عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی سے خبردار کیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین