اسلام آباد (ویب ڈیسک)
6 نومبر 2026
اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کےلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔خواہش مند امیدوار اب 8 نومبر 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسراسلام آبادنے کہاہے کہ تمام امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی مکمل دستاویزات کے ساتھ جمع کرائیں۔ نامکمل کاغذات یا مقررہ تاریخ کے بعد جمع کرائے گئے کاغذات قبول نہیں کئے جائیں گے۔































