مارگلہ روڈ توسیعی اورسنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 35 فیصد کام مکمل،وزیرِداخلہ کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
6 نومبر 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مارگلہ روڈ توسیعی اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ منصوبے پر 35 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبے میں ایک انڈر پاس اور ایک انٹرچینج شامل ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کے ذریعے مارگلہ روڈ کوموٹروے سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے اسلام آباد آنے اور جانے والوں کو متبادل راستہ میسر آئے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے خیبر پختونخوا سے آنے والے شہریوں کو اسلام آباد تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے شہریوں کو بھی اس منصوبے سے نمایاں سہولت ملے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کے متعلقہ سیکٹرز اور جی ٹی روڈ سے آنے والے شہریوں کو شہر تک آسان رسائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں شجرکاری اور ماحولیات کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کے تحت ہزاروں نئے درخت لگائے جا رہے ہیں اور گرین ایریاز کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف ، ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نوازمیمن اور متعلقہ اعلی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین