بانی پی ٹی آئی کی جلدہسپتال منتقلی کی سپریم کورٹ میں پھر درخواست دائر، بلڈ پریشرہائی کا دعویٰ

3299dd8f B71b 49b9 94fa D49c55e0728c

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
7 نومبر 2026

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی سینیٹر مشال یوسفزئی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اس وقت جیل میں ہیں۔

سینیٹر مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے مسائل آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس چار ہفتے گزرنے کے باوجود تاحال فکس نہیں ہو سکا۔

مشال یوسفزئی نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل سے احوال معلوم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا ہے قید تنہائی کے سبب بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر 192 تک شوٹ کر جاتا ہے۔

مشال یوسفزئی نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس اگلے ہفتے سماعت کے لئے مقرر کیاجائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین