بہادر پولیس افسران و جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک و قوم کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،حکومت شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی،صدر مملکت آصف علی زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک و قوم کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،حکومت شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق یومِ شہدائے پولیس پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک و قوم کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہزاروں بہادر پولیس جوانوں نے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اُن کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہیں، قوم پولیس کے شہدا کی جرأت، وفاداری اور عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولیس کی صلاحیتوں میں اضافہ اور جدید تربیت و اسلحہ فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پیشہ ور اور جدید سازو سامان سے لیس پولیس ہی دشمنانِ ریاست کا مؤثر مقابلہ کر سکتی ہے،ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ عطا کرے۔

 

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین