وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی وزرا کی طرف سے آبادکار گروپوں کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیلی وزرا کی طرف سے آبادکار گروپوں کے ساتھ مل کر مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصی کی بے حرمتی نہ صرف ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کی توہین ہے بلکہ بین الاقوامی قانون اور انسانی اجتماعی ضمیر پر بھی براہ راست حملہ ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس ‘‘ پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزرا کی طرف سے آبادکار گروپوں کے ساتھ مل کر اور اسرائیلی پولیس کی ڈھال میں دھاوا بولنے کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی یہ بے حرمتی نہ صرف ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کی توہین ہے بلکہ بین الاقوامی قانون اور انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر بھی براہ راست حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی حکومت کی طرف سے اس طرح کی منظم اشتعال انگیزیوں نے امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات جان بوجھ کر فلسطین اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں اور مشرق وسطیٰ کو مزید عدم استحکام اور تنازعات کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فوری جنگ بندی، تمام جارحیت کے خاتمے اور ایک قابل اعتماد امن عمل کے احیا کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے جس سے فلسطین کی ایک آزاد اور قابل عمل ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین