قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی ملکی و بین الاقوامی رفاہی اداروں سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی اپیل

اسلام آباد :قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ملکی و غیر ملکی رفاعی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ آبادیوں خاص طور پر جنوبی پنجاب میں بروقت امداد فراہم کریں۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے زور دیا کہ امداد کا بروقت پہنچنا انتہائی ضروری ہے تاکہ سب سے زیادہ متاثرہ افراد تک مدد پہنچ سکے۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے بدھ کو ایوانِ صدر میں قائم مقام صدر سے ملاقات کی۔ یہ ان کی سینیٹر بننے کے بعد پہلی خیر سگالی ملاقات تھی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں قائم مقام صدر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جنہوں نے انہیں ملک میں پارٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات کا کم وقت میں حل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 12اکتوبر 2026 پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات...

پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تولانگ مارچ ہو گا،گورنر راج لگاکرعوام دشمنی کی گئی،امیرجماعت اسلامی

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ...

تازہ ترین