انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے، وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز شریف کا امن کے عالمی دن پر بیان

لاہور :وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ امن سے نفرت کے اندھیروں میں روشنی پھیلتی ہے ،انسانیت کا سب سے مقدس فرض اور ضرورت امن قائم رکھنا ہے۔ اتوار کو ”امن ”کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امن ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے،امن ہی ترقی کا پہلا قدم ہے، جس سے نفرت کے اندھیروں میں بھی روشنی پھیل جاتی ہے۔

شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ سلام ان پر جو امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امر ہو گئے، امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف اورمحبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔ا نہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا علمبردار ہے اور اس نے امن کے لیے بے پناہ قربانیاں د ی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات کا کم وقت میں حل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 12اکتوبر 2026 پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات...

تازہ ترین