ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے,ایک ہفتہ میں اسلام آباد کے شہریوں کے لئے لائسنس بنانا ممکن نہیں ۔ اجمل بلوچ, شہزاد عباسی, خالد چوہدری

اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دارالحکومت کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے جو احکامات دے رکھے ہیں۔یہ ممکن ہی نہیں کہ اسلام آباد کے تمام شہری ایک ہفتے کے لائسنس حاصل کر لیں۔ کسی بھی شہری کو بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے لیکن ایک ہفتہ کے اندر ہر شہری کو لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کرنا درست فیصلہ نہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لائسنس کی فیس دیگر شہروں کی نسبت بہت زیادہ ھے ۔ شناختی کارڈ چھ سو روپے میں بنتا ہے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس چھ ہزار روپے میں بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے کہا ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنسں بنانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے اور بڑھائی گئی فیس پر نظر ثانی کی جائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات کا کم وقت میں حل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 12اکتوبر 2026 پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات...

پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تولانگ مارچ ہو گا،گورنر راج لگاکرعوام دشمنی کی گئی،امیرجماعت اسلامی

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ...

تازہ ترین