مشرق وسطی کشیدگی،برطانیہ نے اپنے شہریوں کو 16 ممالک کا سفر کرنے سے منع کردیا

برطانوی دفتر خارجہ نے ایران اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطرات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو خبردار کر دیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ نے 16 ممالک کے لیے سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے سیاحوں پر زور دیا ہے کہ وہ چھٹیاں مناتے ہوئے اضافی احتیاط اختیار کریں۔دفتر خارجہ کی ہدایت کے مطابق ایران میں ملک گیر مظاہرے، تہران میں پُرتشدد کریک ڈاؤن اور امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناﺅ کے باعث خطرات بڑھ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے قبرص، مصر اور دبئی سمیت کئی مقبول تعطیلاتی مقامات میں سفر کرنے والے سیاحوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس کا علاوہ فہرست میں ترکیہ، سعودی عرب، شام ، قطر، عمان، لیبیا، لبنان، کویت، عراق، اردن، بحرین، یمن اور ایران شامل ہیں۔ایران نے اپنی فضائی حدود تجارتی پروازوں کے لیے اچانک بند کر دیں، جس سے بین الاقوامی پروازیں اور سیاح مشکلات کا شکار ہیں۔lاگرچہ چند ایک مقامات پر پروازوں کو عارضی طور پر دوبارہ کھولا گیا ہے، برطانوی شہریوں کو دفتر خارجہ کی جانب سے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔برطانوی مسافر اس انتباہ کے بعد بے چینی اور پریشانی کا شکار ہیں، اور چھٹیاں منانے کے لیے آنے والے لاکھوں سیاحوں پر اس کا اثر پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

دفتر خارجہ نے زور دیا ہے کہ سیاح مشرق وسطیٰ اور قریبی ممالک کا سفر کرتے ہوئے اپنے محفوظ رہنے کے اقدامات پر خصوصی توجہ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین