قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام ہوگا 16 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد:

پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستان ریلویز سے متعلق ترامیم سمیت کئی اہم بلز اور توجہ دلاؤ نوٹسز شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہو گا، ایجنڈے میں اسلام آباد میں غیر قانونی فرنیچر نمائشوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔ایوان میں اسلام آباد پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ترمیمی بل اور پاکستان نیم آف ایمبولینس ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کینابس پریوینشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل پر بھی بحث شامل ہے۔نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس میں مزید 20 روزہ توسیع کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے چیئرمین پلین بلوچ کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔وفاقی وزیر برائے ریلویز ٹرانسفر آف ریلویز ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی اجلاس کا حصہ ہو گا

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کاالیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 21 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد...

کے پی کے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کانفاذ آئینی عدالت میں چیلنج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وفاقی آئینی عدالت میں...

تازہ ترین