اسلام آباد (ویب ڈیسک)
21 اکتوبر 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کاباضابطہ شیڈول جاری کر دیاہے
جس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 20 دسمبر کو ہو گی جبکہ 30 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی جاری کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق 2 سے 6 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے، 7 نومبر کو نامزد امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ 9 سے 13 نومبر تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔
فیصلوں کے خلاف اپیلیں 14 سے 18 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں پر فیصلے 19 سے 23 نومبر تک ہوں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 25 نومبر کو آویزاں کی جائے گی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 26 نومبر کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے نتائج 21 سے 24 دسمبر تک جاری کئے جائیں گے۔
































