متعددافسران کےتقررو تبادلوں ،انلینڈ ریونیو کے 8 افسران کی خدمات کے پی حکومت جبکہ انیل سعیدآئی سی ٹی کے سپرد

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
21 اکتوبر 2026

حکومت پاکستان نے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اویس منظور سمرا کو تفویض سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن کے اضافی چارج میں مذید توسیع دے دیدی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، پنجاب میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے انیل سعید کی خدمات سی ڈی اے کے سپرد کر دی گئیں جبکہ سیکشن افسر دفاع ڈویژن الطاف حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

علاوہ ازیں حکومت پاکستان نے انلینڈ ریونیو سروس کے 8 افسران کی خدمات بھی ڈیپوٹیشن پر 3 سال کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کر دیں، جن میں گریڈ 20 کی نفیسہ ستی، گریڈ 19 کے غلام مصطفیٰ اور رفعت عزیز، گریڈ 18 کی اقصیٰ غرشین، سہیل انجم اور سحرش جاوید جبکہ گریڈ 17 کی فاطمہ طارق اور محمد ضرار ارشاد شامل ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقررو تبادلوں کے احکامات کے نوٹیفکیشنز جاری کردئیے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کاالیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 21 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد...

کے پی کے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کانفاذ آئینی عدالت میں چیلنج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وفاقی آئینی عدالت میں...

جائیداد تنازع پر خاتون کے قتل کے مجرم کی اپیلیں خارج، عمر قید برقرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 سپریم کورٹ نے جائیداد...

تازہ ترین