شیخ زاید گرینڈ مسجد سال 2025 میں 70 لاکھ لوگوں نے وزٹ کیا اعدادوشمار جاری

ابوظبی میں واقع شیخ زاید گرینڈ مسجد نے 2025 کے دوران سیاحت اور عبادت کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کر دی۔مسجد نے سال بھر میں تقریباً 70 لاکھ مہمانوں کا استقبال کیا جو 2024 کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہے اور ادارے کی تاریخ کی بلند ترین سالانہ تعداد ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مسجد میں 15 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد نے نماز ادا کی جبکہ 24 لاکھ سے زیادہ افراد افطار اور عبادات کے لیے آئے۔شیخ زاید مسجد آنے والوں میں 82 فیصد غیر ملکی مہمان شامل تھے جبکہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کا تناسب 18 فیصد رہا۔ اس حوالے سے ایشیا پہلے نمبر پر رہا جہاں سے 49 فیصد زائرین آئے، یورپ سے 33 فیصد اور شمالی امریکا سے 11 فیصد مہمان مسجد پہنچے۔رمضان اور عیدالفطر کے دوران مسجد میں 18 لاکھ 90 ہزار سے زائد زائرین آئے جبکہ 26 لاکھ سے زیادہ افطار اور سحری کے کھانے تقسیم کیے گئے۔شیخ زاید گرینڈ مسجد نے سال بھر میں 4 ہزار سے زائد ثقافتی سرگرمیوں اور دوروں کا بھی انعقاد کیا اور 335 اعلیٰ سطح کے وفود کی میزبانی کی

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں سابق حکومت کی غلط پالیسیاں ،شعبہ تعلیم تباہی کے دہانے پر،سرکاری سکول کھنڈر

پشاور(ہیرالڈنیوز) 19 اکتوبر 2026 خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں...

کوئٹہ کی باہمت بیٹی پلوشہ شہزادی نے معذوری کو شکست دیکرمثال قائم کر دی

کوئٹہ (ہیرالڈنیوز) 19 اکتوبر 2026 چارسال کی عمر میں پولیو کا...

تازہ ترین