بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ:

حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں اسلحہ کی نمائش، استعمال اور ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہو گی۔ جبکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، جلسے اور جلوسوں پر بھی مکمل پابندی ہو گینوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ایک ماہ کے لیے ہو گا۔ جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں سابق حکومت کی غلط پالیسیاں ،شعبہ تعلیم تباہی کے دہانے پر،سرکاری سکول کھنڈر

پشاور(ہیرالڈنیوز) 19 اکتوبر 2026 خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں...

کوئٹہ کی باہمت بیٹی پلوشہ شہزادی نے معذوری کو شکست دیکرمثال قائم کر دی

کوئٹہ (ہیرالڈنیوز) 19 اکتوبر 2026 چارسال کی عمر میں پولیو کا...

تازہ ترین