غزہ پیس بورڈ کا پہلا اجلاس 19 فروری کو طلب

واشنگٹن: غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ 19 فروری کو واشنگٹن میں منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں شیڈول میٹنگ کیلئے ارکان کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں، میٹنگ کی میزبانی امریکی صدر ٹرمپ، بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کریں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ بورڈ آف پیس کے چیئرمین ہیں۔برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت اہم یورپی ممالک نے پیس بورڈ کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے، بورڈ آف پیس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو ہے۔میٹنگ کا ایجنڈا ابھی سامنے نہیں لایا گیا تاہم امریکی میڈیا کے مطابق غزہ بورڈ کا قیام صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش غزہ ڈیل کے دوسرے حصے پر عمل قرار دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سمیت 25 ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے، جبکہ ابتدا میں تنقید کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نے بھی بورڈ آف پیس کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کردی تھی

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں سابق حکومت کی غلط پالیسیاں ،شعبہ تعلیم تباہی کے دہانے پر،سرکاری سکول کھنڈر

پشاور(ہیرالڈنیوز) 19 اکتوبر 2026 خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں...

کوئٹہ کی باہمت بیٹی پلوشہ شہزادی نے معذوری کو شکست دیکرمثال قائم کر دی

کوئٹہ (ہیرالڈنیوز) 19 اکتوبر 2026 چارسال کی عمر میں پولیو کا...

بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش، پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر اہتمام ٹرائلز

قلات (ویب ڈیسک) 19 اکتوبر 2026 بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی...

تازہ ترین