وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفدکی ملاقات مشرق وسطی کے معاملے پر تبادلہ خیال

نائب وزیرِ اعظم ،وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا ۔دورے کا مقصد ایران کے سپریم لیڈر کی المناک شہادت پر حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔سفارت خانے میں قیام کے دوران نائب وزیرِ اعظم نے سپریم لیڈر کی شہادت کے حوالے سے رکھی گئی تعزیتی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کئے ۔ انہوں نے ایرانی قیادت کی خدمات کو سراہا اور اس عظیم نقصان ، عالمِ اسلام کے لیے ایک بڑا خلا قرار دیا ،دریں اثنا نائب اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں وزیرخارجہ نے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کر کے خطے کی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین