پاکستان کا بھارت و کینیڈا کے مابین یورینیم سپلائی کے معاہدے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد:

پاکستان نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ یہ سول نیوکلیئر تعاون میں ایک اور استثنا ہے، بھارت کا 1974 ایٹمی تجربہ ہی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے قیام کا سبب بنا تھا، بھارت نے تمام سول نیوکلیئر تنصیبات IAEA کی نگرانی میں نہیں رکھیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کئی بھارتی نیوکلیئر تنصیبات اب بھی بین الاقوامی معائنے سے باہر ہیں، بیرونی یورینیم سپلائی بھارت کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ جنوبی ایشیا کے سٹریٹیجک توازن کو متاثر کر سکتا ہے، پاکستان نے سول نیوکلیئر تعاون کے لیے غیر امتیازی اور اصولوں پر مبنی نظام پر زور دیا، منتخب استثنا عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ جوہری تعاون کیلئے امتیازی سلوک کے بجائے عالمی قوانین پر مبنی یکساں معیار اپنایا جائے کیونکہ کینیڈا کا یہ اقدام جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین