آسٹریلیاہاربر میں یوم پاکستان تقریب کا انعقاد کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت

شیل ہاربر میں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی تقریب، تجدیدِ عہدِ وفا کا اظہار

آسٹریلیا کے شہر شیل ہاربر میں یومِ پاکستان کے موقع پر مقامی پاکستانی کمیونٹی نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ تجدیدِ عہدِ وفا کا دن منایا۔ اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے ساتھ ساتھ شہر کی کونسل کے معزز اراکین جون ڈیوڈ اور میئر کرس ہومن نے بھی خصوصی شرکت کی۔تقریب کا بنیادی مقصد نئی نسل کو آزادی کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور قیامِ پاکستان کے لیے ہمارے آبا و اجداد کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کرنا تھا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا، جس کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر یومِ پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا جبکہ شرکاء نے قومی ترانے گا کر اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے سینئر رہنما غلام مصطفیٰ چوہدری، الطاف عباسی، اسامہ عباسی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دیارِ غیر میں رہتے ہوئے بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

مزیداسی طرح کی
Related

پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات کا کم وقت میں حل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 12اکتوبر 2026 پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات...

پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تولانگ مارچ ہو گا،گورنر راج لگاکرعوام دشمنی کی گئی،امیرجماعت اسلامی

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ...

تازہ ترین