اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر کے لئے ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے مقرر کی گئی ہے۔































