پی ٹی آئی کے 27ستمبرکواحتجاج اور لانگ مارچ کیخلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج و لانگ مارچ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری وقاص احمد کی درخواست کل سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کل درخواست پر سماعت کریں گے ۔

درخواست گذارنے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد میں تمام سڑکیں کھلی رکھنے کا حکم دیا جائے۔

اس کے علاوہ درخواست میں سرکاری دفاتر کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کو روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں چیف منسٹر آفس کے سیاسی استعمال کے حوالے سے بھی ڈیکلریشن جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین