اسلام آباد(ویب ڈیسک)
پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لئے پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ کا اعلان کر دیا۔
وزارت کے مطابق پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے 20 نومبر*تک جاری رہے گا۔
عازمین حج کی سہولت کے لیے ادائیگی 3 اقساط میں کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ ادائیگی صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل کے ذریعے ہی ممکن ہوگی۔
وزارت مذہبی امور نے خبردار کیا ہے کہ کسی شخص یا کمپنی کو براہ راست ادائیگی کی ممانعت ہے۔ اگر کوئی براہ راست ادائیگی کرتا ہے تو کسی بھی نقصان کی ذمہ دار وزارت نہیں ہوگی۔
وزارت نے عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری چینلز استعمال کریں تاکہ دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔
































