اسلام آباد(ویب ڈیسک)
وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف دائر مقدمے کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 14 ستمبر کو مقرر کی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔ بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی بھی شامل ہیں۔
سہیل آفریدی کے خلاف درخواست شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں علی امین گنڈاپورکی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
شیر افضل مروت کا موقف ہے کہ سہیل آفریدی کی نامزدگی سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی نے کی تھی۔































