Hiلاہور(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ سیلینا جیٹلی نے اپنے مرہوم بیٹے شمشیر کی سالگرہ پر انسٹاگرام پر جذباتی ویڈیو پیغام شیئر کردیا ہے۔
سیلینا جیٹلی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے قدرتی اختتام کے بعد بھارت میں اپنی آخری رسومات کی خواہش رکھتی ہیں۔
جبکہ اپنی راکھ آسٹریا میں بیٹے شمشیر کے ساتھ دفن کی جانے کی خواہش رکھتی ہیں۔
آسٹریا کے دورے کا حوالہ:
سیلینا جیٹلی نے بتایا کہ رواں سال آسٹریا کے دورے کے دوران انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں دوبارہ وہاں کب جا سکوں گی۔
اداکارہ کے اس جذباتی پیغام پر سوشل میڈیا پرانکے مداحوں کی طرگ سے اظہار ہمدردی کی جارہی ہے۔































