ہلسنکی(شوبز ڈیسک)
فن لینڈ کی 27 سالہ معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اولیویا اوراس کاسمیٹک سرجری کے ایک طریقہ کار کے دوران پراسرار طور پردم توڑ گئیں ہیں۔
واقعے کی تفصیلات:
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد بیوٹی کلینک انتظامیہ کے خلاف مبینہ غفلت اور ممکنہ مجرمانہ کارروائی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق اولیویا اوراس سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھیں اور انکے ہزاروں فالوورز موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرجری کے دوران پیش آنے والے واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔































