ممبئی(ویب ڈیسک)
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کو اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ڈانس کے معاملے پر شدید تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
فرح خان کا انکشاف:
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 43 سالہ کترینہ کیف سے متعلق یہ انکشاف کوریوگرافر باسکو مارٹس اور فرح خان نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کیا۔
فرح خان نے بتایا کہ ایک کوریوگرافر نے کترینہ کیف کو ڈانس میں "زیرو” قرار دیا اور اداکارہ کو اس معاملے میں پیچھے ہٹنے کا مشورہ دیا تھا۔
کیریئر میں تبدیلی:
انہوں نے مزید کہا کہ میرے کوریوگراف کے گئے مشہور گانے "شیلا کی جوانی” نے کترینہ کیف کے فلمی کیریئر کی کایاپلٹ کررکھ دی تھی۔
اور انہیں بالی وڈ کی بہترین ڈانسرز میں شمار کیا جانے لگا۔
فرح خان نے یہ بھی کہا کہ اس ہٹ نمبر کے بعد کترینہ کی ڈانس کی مہارت 9 یا 10 نمبر کی ہو گئی تھی۔
بعد میں اداکارہ نے چکنی چمیلی اور کالا چشمہ جیسے مقبول گانوں میں ڈانس نمبر دئیےاور خود کو اسکل میں بہترین ثابت کیا۔































