راولپنڈی(ویب ڈیسک)رتہ امرال پولیس نے فائرنگ کرکے شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے اوراسکے بھائی کو 21 گھنٹے تک اغواء کر کے قتل دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔
پولیس کے مطابق ملزم عدنان بٹ نے مدعی کی ہمشیرہ صبامحبوب کو گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ بعد ازاں ملزم نے مدعی کو اغواء کر کے حبس بجا میں رکھا اور پولیس کو اطلاع دینے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دیں۔
مدعی کی درخواست پرمقدمہ درج کر کے رتہ امرال پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی راول بیدار بخت گوندل نے بتایا کہ ملزم قبل ازیں اقدام قتل، ضرر سمیت دیگر مقدمات میں بھی ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔































