اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔
اوگراکے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر 2026 سے ہوگا۔

































