راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ بنی کے علاقے پیر چوہہ چوک قبرستان میں واقع ایک کنویں سے نامعلوم خاتون کی پولیس کو لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق شہری کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو کنویں میں نامعلوم خاتون کی لاش موجودتھی۔پولیس نے کنویں سے لاش باہر نکالنے میں ریسکیو 1122 کو مددکے لئے موقع پربلوایا۔
فرانزک شواہد کے حصول کے لئے فرانزک ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کامعائنہ کیاہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون کی شناخت کرنے کی سر توڑ کوشش کی جارہی ہے دوسری جانب اندھے قتل کی اس خوفناک انداز کی واردات تحقیقات جاری ہیں۔































