نئےآئی جی اسلام آباد کا شہر بھر کا دورہ، امن و امان اور فیلڈ میں تعینات نفری کاجائزہ

46bd42c6 814c 4795 B22a 5a54e22fe19c
46bd42c6 814c 4795 B22a 5a54e22fe19c

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے شہر بھر کا دورہ کیا اور امن و امان اور پولیس کی فیلڈ ڈپلائمنٹ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سینئر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

آئی جی اسلام آباد نے مختلف مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ماتحت افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور موقع پر سکیورٹی و پولیس انتظامات کا معائنہ کیا۔ سینئر افسران نے انہیں شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، پولیس آپریشنز اور فیلڈ ڈپلائمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

آئی جی اسلام آباد نے متوقع لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے تناظر میں پولیس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ رہیں اور اپنے فرائض مستعدی سے انجام دیں۔

انہوں نے احکامات جاری کئے کہ شہریوں کی جان و مال کےتحفظ اوروفاقی دارالحکومت میں پرامن ماحول کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔ پولیس افسران و جوان پوری ذمہ داری، پیشہ ورانہ جذبے اور مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔

بعد ازاں آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی، شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات اور پبلک فرینڈلی پولیسنگ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام، شہریوں کو بروقت اور موثر پولیس سروسز کی فراہمی اور عوام کے ساتھ بہتر رویے کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پیشہ ورانہ پولیسنگ کو مزید مضبوط بنائے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

یونان میں غیر قانونی داخل40 پاکستانی ڈیپورٹ،اسلام آباد پہنچنے پرایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 یونان میں غیر قانونی...

تازہ ترین