اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کی تعیناتیوں پرتحریری حکم نامہ جاری کرکے تقرریوں کی حتمی کی فہرست تیاری سے روک دیاہے۔کیس کی مذید سماعت 24 ستمبرتک ملتوی کردی ہے۔
عدالت کا حکم:
– کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کی تقرریوں پر حکم امتناع جاری
– وزیر اعظم کو بذریعہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت اوورسیز پاکستانیز کو نوٹس، جواب طلب
– کامیاب امیدواروں اور انٹرویو کے لیے بلائے گئے امیدواروں سمیت *تمام ریکارڈ طلب
– وزارت اوورسیز پاکستانیز کو انتخابی عمل کا *مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت
– فریقین کو آئندہ سماعت سے قبل پیرا وائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت
جسٹس ایاز شوکت نے درخواست گزار رضا حسن کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔ درخواست گزار کی جانب سے شاہد محمود کھوکھر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
درخواست گزار نے بیرون ملک تعیناتی کے طریقہ کار اور خود کو پراسیس سے نکالے جانے کو چیلنج کیا تھا۔ حکم نامے کے مطابق وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے IBA کراچی کا تحریری امتحان پاس کیا اور مطلوبہ اسکور حاصل کرنے کے باوجود اسے انٹرویو سے خارج کر دیا گیا، جو غیر قانونی اور من مانا اقدام ہے۔
وکیل کے مطابق ترمیم شدہ پالیسی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی گئی، درخواست گزار کو نہ نوٹس دیا گیا، نہ سنا گیا اور نہ ہی فیصلے کی کوئی وجہ بتائی گئی، جو اصولِ فطری انصاف کے منافی ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ انٹرویو کمیٹی کا اجلاس 17 سے 20 اگست 2026 تک ہو چکا ہے، تاہم اس کی سفارشات کو آئندہ سماعت تک حتمی شکل نہ دی جائے اور نہ ہی نوٹیفائی یا ان پر عملدرآمد کیا جائے۔































