190 ملین پاؤنڈکیس:بشریٰ بی بی کی وفاقی آئینی عدالت سے سزاکیخلاف اپیل پرجلدسماعت کی درخواست

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں سزا یافتہ بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف دائر اپیل کی جلدسماعت کے لئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو آنکھوں کی بیماری دوبارہ لاحق ہو گئی ہے اور جیل میں علاج کی ناکافی سہولیات موجود ہیں۔

درخواست میں مؤقف:

– بشریٰ عمران 54 سالہ خاتون اور پاکستان کی سابق خاتونِ اول ہیں۔
– وہ اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔
– انہیں 17 جنوری 2025 کے فیصلے کے ذریعے 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
– بشریٰ عمران کو نیب آرڈیننس کی دفعہ 9(اے)(12) کے تحت معاونت،مدد اور اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کا فیصلہ نہ ہونے کے باعث مسلسل قید سے بشریٰ بی بی کی صحت متاثر ہو رہی ہے، مزید تاخیر ان کی باقی ماندہ بینائی اور مجموعی صحت کے لئے خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی جیل میں ہیں اور اپیل سماعت کے لئے مقرر ہونے کی منتظر ہے، طویل اور غیر واضح تاخیر سے انہیں پہلے ہی شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے مفاد میں بشریٰ بی بی کی اپیل کو 21 ستمبر 2026 سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقررکیا جائے اور جلد سماعت کی درخواست منظور کی جائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

تازہ ترین