ایران نے امریکااور خطے کے ممالک کوبھرپور فوجی ردعمل کی وارننگ دیدی

(ویب ڈیسک)
امریکااور خطے کے ممالک کوبھرپور فوجی ردعمل کی وارننگ دیتے ہوئےایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے امریکا اور خطے کے ممالک کوخبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا بھرپور فوجی ردعمل دیا جائے گا۔

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے واضح کیا ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں خطے بھر میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض علاقائی ممالک کے گرین سگنل پرامریکا ایک یورپی ملک میں طے شدہ اجلاس کے بعدایران کےخلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کرنے میں لگا ہواہے۔

خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے جاری بیان میں کہا گیا کہ خطے کے ممالک اگر ایران کے حوالے سے اپنی دوہری پالیسی جاری رکھیں گے اور ایران کے خلاف امریکی اقدامات میں اس کے اتحادی بنیں گے توانہیں ان کارروائیوں میں برابر کا شریک تصور کیا جائے گا اور ایسے ممالک کو ایرانی مسلح افواج کی جانب سے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور وہ ایرانی افواج سے کسی صبر و تحمل کی توقع نہ رکھیں ۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین