دنیا کے مختلف ممالک میں آن لائن گمراہ کن مواد پر کریک ڈاؤن سخت کردیاگیا

(ویب ڈیسک)
قدیم ترین پارلیمانی نظام کے حامل برطانیہ نےبھی آن لائن گمراہ کن پروپیگنڈا کرنیوالوں کےخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔برطانیہ، فرانس اور بھارت سمیت مختلف ممالک نے ریاست مخالف بیانات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کررکھی ہے۔

برطانوی ادارے فری اسپیچ یونین کے مطابق گزشتہ 5 برس میں 62 ہزار سے زائد افراد کو "اظہار رائے سے متعلق جرائم” کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں آزادی اظہار رائے سے متعلق جرم میں 18,510 افراد پر فرد جرم عائد جبکہ 12,292 افراد کو سزا سنائی گئی، گرفتار ہونے والے افراد میں سوشل میڈیا پر پوسٹیں کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

عالمی تنظیم بگ برادر واچ کا کہنا ہے کہ آن لائن سیفٹی ایکٹ جیسے قوانین کی وجہ سے برطانیہ میں گرفتاریوں کی شرح میں نمایاں فرق آیا ہے۔

بھارتی میڈیا فرسٹ پوسٹ کے مطابق فرانس میں بھی سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے پر شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر 2026 میں 475 ایف آئی آر درج کر کے 103 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین