(ویب ڈیسک)
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے "مکہ الائنس” کی پیشرفت پر ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا "مکہ الائنس” مثبت اور بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، تینوں ممالک اس دفاعی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے کی ادارہ جاتی ساخت، سیکریٹریٹ اور عسکری ہیڈکوارٹر کے قیام پر پہلے مکمل اتفاق رائے ہو چکا ہے، مکہ الائنس کے تحت مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر فعال ہونے کے قریب ہے اور آپریشنل ہیڈکوارٹر کے لیے جلد عملے کی تعیناتی کر دی جائے گی۔
ترک وزیر خارجہ کا بیان پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کی عملی عسکری شراکت داری کی سمت اہم پیشرفت ہے۔
































