متعددافسران کے تقرر و تبادلے،جوائنٹ سیکریٹری داخلہ اخلاق احمدکواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کا کرنٹ چارج ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیدمعظم علی کو تفویض کر دیاہے۔

اسی طرح نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی سے اعجازاحمد باجوہ کوجوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کر دیا گیاہےجبکہ جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ڈویژن اخلاق احمد کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر اسٹریٹجک ٹرانسفارمیشن ڈاکٹر حامدعتیق سرور کی تقرری میں ایک سال کی توسیع دے دی گئی، ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےتمام نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین