
کوئٹہ (ویب ڈیسک)سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم، تربیت، نگہداشت اور بحالی کیلئےبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خصوصی بچوں کیلئے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم کر دیا گیاہے۔
وفاقی و صوبائی حکومت کے باہمی تعاون سے قائم سینٹر کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب نے کیا۔
ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر میں سماعت سے محروم تقریباً 350 بچے اور بچیاں زیرِ تعلیم ہیں۔
ادارے میں سماعت سے محروم بچوں کو پرائمری تا ثانوی تعلیم کے ساتھ جدید فنی تربیت دی جا رہی ہے جبکہ سماعت سے محروم بچیوں کو خودکفیل بنانے کیلئے تعلیم کے ساتھ سلائی کڑھائی کی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
بلوچستان میں اپنی نوعیت کے واحدادارے کا قیام خصوصی بچوں کی تعلیم،ہنرمندی اور فلاح و بہبود کی جانب اہم پیشرفت ہے۔
































