اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) اگست میں 316 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے یہ اشاریے سال کی بلند ترین ماہانہ سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔
خرم شہزاد نے بتایا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ منافع کی واپسی میں کمی کے باعث بھی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری آئی ہے۔
مشیر خزانہ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی عکاسی ہے۔
































