کلر سیداں میں محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی، پٹواری اورپرائیویٹ منشی گرفتار

راولپنڈی(ویب ڈیسک) کلر سیداں میں اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے پٹواری اور اس کے پرائیویٹ منشی کو گرفتار کر لیاہے۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے چوک پنڈوڑی میں قائم پٹوار سرکل ڈیرہ خالصہ کے دفتر پر چھاپہ مارا گیاتھا۔

پٹواری فہیم پر صدر انجمن تاجران چوک پنڈوڑی سے 5 لاکھ روپے رشوت طلب کرنے کا الزام تھا۔ پٹواری نے تاجر رہنما سے دو مرلہ دکان کی رجسٹری کے عوض 5 لاکھ روپے رشوت طلب کیے تھے۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران پٹواری سے ایک لاکھ روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کئے گئے۔ صدر انجمن تاجران چوک پنڈوڑی چودھری عباس کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔

پٹواری کے دفتر میں نہ بیٹھنے اور رقم طلب کرنے کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔ شکایت پر اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پٹواری اور منشی کو گرفتار کر لیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

تازہ ترین