پی ٹی آئی لانگ مارچ:فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 24 اور25 ستمبرکوشیڈول انٹرویوز ملتوی کردیئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 24 اور 25 ستمبر کو شیڈول انٹرویوز ملتوی کر دیئے ہیں۔

امن و امان کے خدشات کے سبب انٹرویوز ملتوی کرنے کا پبلک نوٹس جاری کر دیا گیاہے۔

ایف پی ایس سی کے مطابق 24 اور 25 ستمبر کے انٹرویوز لاہور، اسلام آباد، پشاور سنٹرز میں شیڈول تھے۔سڑکوں کی بندش اورموجودہ امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرویوز ملتوی کردئیےگئے ہیں۔

انٹرویوز امیدواروں کوممکنہ مشکلات سے بچانے کے لئے ملتوی کئے گئے ہیں۔

وائس پرنسپل گریڈ 18، ایکس ایف جی اسکولز، ایف ڈی ای اور سینئر ایلیمنٹری ٹیچر گریڈ 16، اسلام آباد ماڈل اسکولز کے انٹرویوز ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق ملتوی انٹرویوز کی نئی تاریخوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کی ہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین