اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارلحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیاہے کہ ضلع بھرمیں دفعہ 144نافذہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ کی اجازت نہیں ہے۔ پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی شہر میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔
ضلعی انتظامیہ کےبدھ کی رات جاری بیان میں مذیدکہاگیاہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تین سال قید کی سزا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہاہے کہ شہریوں سے گذارش ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں، ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔































