اسلام آباد(کرائم رپورٹر) سومنات کی طرح اسلام آبادپرحملے ہونگےکے الفاظ تقریر میں بولنے پرپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جنید اکبر کے خلاف این سی سی آئی اے نےمقدمہ درج کرلیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)کے اسلام آباد سنٹر میں درج مقدمہ میں پیکاایکٹ کی دفعات 9-10 اور 11کے تحت این سی سی آئی اے کے افسر مدعی ہیں۔
متن مقدمہ میں جنید اکبر کی تقریر کے الفاظ کو شامل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنید اکبر کی نفرت اور اشتعال انگیز تقریر سوشل میڈیا پر چلائی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دھمکی بھی دی۔
ایف آئی آر کے مطابق جنید اکبر نے کہا کہ سومنات کی طرح اسلام آباد پر حملے ہوں گے۔ یہ الفاظ دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں۔ جنید اکبر کی تقریر کا متن بھی ایف آئی آر میں نقل کیا گیا ہے۔































