اسلام آباد: دامن کوہ ،لیک ویو، شکرپڑیاں،فیصل مسجد،ڈی چوک الیکٹرک ڈبل ڈیکربسیں چلانے کافیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سی ڈی اے نے اسلام آباد کے شہریوں اور سیاحوں کی سہولت کے لئے الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیاہے۔

سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق شہریوں اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اسلام آباد کی سیر کے لئے جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بسز کی سہولت فراہم ہوگی۔ شہری اور سیاح ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے اسلام آباد کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسیں اسلام آباد کے 15 سے زائد اہم تفریحی، تاریخی اور سیاحتی مقامات سے منسلک ہوں گی۔ لیک ویو پارک، شکرپڑیاں، پاکستان مونومنٹ، فیصل مسجد، دامنِ کوہ اور ڈی چوک روٹ میں شامل ہوں گے۔

سی ڈی اے کے مطابق ڈبل ڈیکر بس سروس شہریوں اور سیاحوں کو دارالحکومت کی خوبصورتی دیکھنے کا نیا اور منفرد موقع فراہم کرے گی۔ الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسوں میں 90 مسافروں کے سفر کی گنجائش ہوگی۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ شہریوں اور سیاحوں کو جدید سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اہم ترجیح ہے، الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس سروس اسلام آباد کی سیر کو ایک نیا اور منفرد انداز دے گی۔ سی ڈی اے کا مقصد اسلام آباد کو مزید پرکشش اور سیاح دوست دارالحکومت کے طور پر فروغ دینا ہے۔

سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق شہریوں نے اسلام آباد میں الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس سروس متعارف کرانے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

یونان میں غیر قانونی داخل40 پاکستانی ڈیپورٹ،اسلام آباد پہنچنے پرایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 یونان میں غیر قانونی...

تازہ ترین