ایف بی آئی کے الرٹ پر NCCIA کافوری ایکشن،جان لیواموادپرریسرچ کرنیوالے نوجوان کی زندگی بچ گئی ۔

لاہور(کرائم رپورٹر)ایف بی آئی کے الرٹ پر NCCIA کافوری ایکشن،جان لیواموادپرریسرچ کرنیوالے نوجوان کی زندگی بچ گئی ۔

ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایاہے کہ ایف بی آئی کی جانب سے مشکوک AI یوزر کوفلیگ کیا گیا جو جان لیوا مواد پر ریسرچ کر رہا تھا جسکاالرٹ وزارت خارجہ کے ذریعے NCCIA تک پہنچا۔

ترجمان این سی سی آئی اے نے مذیدکہاہے کہ اس پر فوری لاہور سرکل نےفوری انکوائری درج کی اور NCCIA کی اوپن سورس انٹیلیجنس (OSINT) ٹیم نے جدید ٹریسنگ اور نادرا کی مدد سے ملزم کی شناخت شایان علی اور لوکیشن بہاولپور ٹریس کی۔

افسران کی ہدایت پر سرچ وارنٹ کے ساتھ چھاپہ مارا گیا، ملزم کو حراست میں لے کر موبائل فون اور مشتبہ خطرناک کیمیکلز برآمد کر لیے گئے، ڈیوائس سے متعلقہ AI ایپلی کیشن کے شواہد بھی مل گئے۔

ترجمان کے مطابق بروقت اطلاع، جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ کارروائی نے بڑا سانحہ ہونے سے بچا لیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے، کسی بھی سائبر جرم کی اطلاع 1799 پر دیں یا قریبی سرکل میں رپورٹ درج کروائیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

تازہ ترین