ایف پی ایس سی نےڈاکٹرزکی عدم دلچسپی پر گریڈ20کے پروفیسرز کی آسامیوں پرٹیسٹ ملتوی کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پمز ہسپتال میں ملازمت کیلئے سینئر ڈاکٹرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گریڈ 20 کے پروفیسرز کی آسامیوں کے ٹیسٹ ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اسامیوں کو دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزاروں کی ناکافی تعداد کے باعث ٹیسٹ ملتوی کردئیے۔

پروفیسرز کی 6 میں سے 3 کیٹیگریز کیلئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، ڈرماٹولوجی، ایمرجنسی میڈیسن، پلمونولوجی کے لئے کوئی درخواست نہیں آئی جبکہ کارڈیک سرجری، نیونیٹولوجی، پیڈیاٹرک سرجری میں صرف 5 درخواستیں موصول ہوئیں۔

کارڈیک سرجری کیلئے صرف ایک اور نیونیٹولوجی کیلئے بھی صرف ایک درخواست موصول ہوئی، پمز میں پیڈیاٹرک سرجری کیلئے بھی صرف 3 درخواستیں موصول ہوئیں۔

پمز پروفیسرز کی اسامیوں کا ٹیسٹ فیز تھری رواں برس 2026 میں شیڈول تھا۔ موجودہ امیدواروں کو دوبارہ درخواستیں جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی اور موجودہ امیدواروں کی درخواستیں اور فیس برقرار رہے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

تازہ ترین