اسلام آباد(چیف کرائم رپورٹر) پی ٹی آئی کے27 کےستمبر احتجاج اورلانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی کےایم این ایزعادل بازئی اورداوڑکنڈی کی نظربندی کےخلاف اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواستیں دائرکردی گئی ہیں۔
دونوں دائر درخواستوں میں وفاق کوبذریعہ ایڈووکیٹ جنرل اورڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نوازمیمن کوفریق بنایاگیاہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نوازمیمن نے تھری ایم پی اوکے احکامات جاری کئے۔دونوں اراکین قومی اسمبلی کوحراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیاہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نوازمیمن کے 20 ستمبر کے احکامات کوکالعدم قراردیاجائے اوردرخواست گزاروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے۔جیل کے قوانین و ضوابط کے تحت تمام جائز سہولیات فراہم کی جائیں۔ درخواست میں وکیل اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کی بھی استدعا بھی کی گئی ہے۔

































