پی ٹی آئی لانگ مارچ:موٹروے متعددمقامات سے بند:راولپنڈی ڈویژن میں40ہزارنفری تعینات ہوگی

8c090163 3536 4052 B995 241a05af5477

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)
پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی وجہ سے موٹروے متعددمقامات سے بند کردیاگیاہے جبکہ راولپنڈی ڈویژن میںمجموعی طور پر 40 ہزارپولیس نفری تعینات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین کو روکنے کے لئے اٹک، راولپنڈی،مری، جہلم اور چکوال میں فورس تعینات کی گئی ہے، اٹک میں لانگ مارچ کی روک تھام کے لئے 20ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ راولپنڈی ضلع میں 8ہزار سے زائد پولیس اہلکار لانگ مارچ ڈیوٹی دیں گے۔

راولپنڈی میں 30انٹری پوائنٹس اور50خارجی پوائنٹس پر پولیس تعینات ہوگی، لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے 500 ریپٹر گنز اور 60ہزار ربڑ کی گولیوں کی ڈیمانڈ کی گئی ہے، پولیس کی جانب سے 1000آنسو گیس گنز اور ہزاروں آنسو گیس شیلزمانگے گئے ہیں۔

ادھرموٹروے ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بندکردیا گیاہے۔موٹروے ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ ترنول انٹرچینج، سنگجانی اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج، براہمہ باہتر انٹرچینج، برہان انٹرچینج، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی انٹرچینج، چھچھ انٹرچینج تاحکم ثانی ٹریفک کے لئے بندکردئیے گئے ہیں۔

موٹروے ایم 14 ہکلہ تا کنڈل بھی دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، ہکلہ، فتح جنگ انٹرچینج، پنڈی گھیپ انٹرچینج، کھڑپہ انٹرچینج، تراپ انٹرچینج، داؤد خیل انٹرچینج، کوٹ بیلیاں انٹرچینج، عیسی خیل انٹرچینج، کنڈل انٹرچینج تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

جی ٹی روڈ این فائیو بھی اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

تازہ ترین